ون ڈش کی خلاف ورزی پر 20ہزار روپے جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نادیہ فاطمہ نے گزشتہ شب میرج ہالزکی انسپکشن کرکے ون ڈش اور وقت کی پابندی پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پر شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے20 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے میرج ہالز میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سرزنش بھی کی اور کہا کہ میرج ایکٹ پر عملدرآمدمیں زیروٹالرنس ہے لہذا وقت اور ون ڈش کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں