ون ڈے میچز میں وکٹوں کی سنچری’ حارث رئوف نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)حارث رئوف ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنیوالے تیسرے تیز ترین پاکستانی بولر بن گئے۔انھوں نے یہ اعزاز گزشتہ دنوں بنگلا دیش سے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حاصل کیا، یہ حارث کے کیریئر کا 55 واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا۔حارث رؤف نے 4.3 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ موجودہ کپتان شاہین آفریدی یہ کارنامہ سب سے کم 51 میچز میں سرانجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ ثقلین مشتاق 53 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں