ون ڈے کرکٹ سیریز ،شائقین کرکٹ کو شٹل بس سروس کے ذریعے اقبال سٹیڈیم لایا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ساتھ افریقہ کی ٹیموں کے مابین ون ڈے کرکٹ سیریز کے میچز اقبال اسٹیڈیم میں04، 06 اور 08نومبر 2025کو کھیلے جائیں گے اس سلسلہ میں سرگودھا روڈ جانب بولیدی جھگی، شیخوپورہ روڈ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، کینال روڈ، ڈجکوٹ روڈ جھنگ روڈ اور امین پور روڈ جنرل ٹریفک کے لیے کھلے ہونگے۔ جبکہ 03جگہوں پر شائقین کرکٹ کے لیے پارکینگ ایاز بھی مختص کیے گئے ہیں۔ سرگودھا روڈ، شیخوپورہ روڈ، اور ڈرائیور روڈ سے آنیوالے کرکٹ شائقین کے لیے نیزہ بازی گرائونڈ زرعی یونیورسٹی جیل روڈ کی پارکنگ مختص کی گئی ہے جہاں پر وہ اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد فری شٹل سروس کے ذریعے اقبال اسٹیڈیم جائیں گے اور میچ دیکھنے کے بعد واپس تشریف لائیں گے ۔ ڈجکوٹ روڈ، جھنگ روڈ، امین پور روڈ، گلبرگ اور غلام محم آباد کی طرف سے آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے دھوبی گھاٹ گرائونڈ کو پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں سے شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے بعد فری شٹل سروس کے ذریعے اقبال اسٹیڈیم جائیں گے اور میچ دیکھنے کے بعد واپس تشریف لائیں گے اور اپنی گاڑیاں لے کر گھروں کو تشریف لے جا سکیں گے۔ کینال روڈ، جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، ستیانہ روڈ سے آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے اریگیشن ڈیپارٹمنٹ گرائونڈ نزد جی ٹی ایس اور ہلال احمر چوک پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں سے فری شٹل سروس کے ذریعے انہیں اقبال اسٹیڈیم لے جایا جائے گا اور اسی سروس کے ذریعے واپس اس پارکنگ گرانڈ تک لایا جائے گا۔ عوام الناس سے گذارش ہے کہ کسی زحمت و پریشانی سے بچنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں اپنی گاڑیاں مخصوص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں۔ اور میچ دیکھنے کے لیے اپنی ٹکٹس ہمراہ ضرور لائیںکسی بھی ٹریفک دشواری یا رہنمائی لینے کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915ملائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں