37

وومن کرکٹ کے فروغ کیلئے کوششیں جاری ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وومن کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات کوشش جاری ہیں فیصل آباد ریجن کی ٹیم کیلئے کام مکمل کرلیا گیا آئندہ بننے والی ٹیموں میں فیصل آباد ریجن کی وومن کرکٹ ٹیم بھی ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہیڈ آف وومن کرکٹ ونگ میڈم تانیہ ملک نے جواد سپورٹس اینڈکلچرل کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر کیا اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر منیجر آف آپریشن وومن ونگ زغیم عباس بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے چیف ایگزیکٹو جواد سپورٹس اینڈ کلچرل کمپلیکس شیخ عماد افضل’جی ایم جواد کلب میاں ندیم اشرف’ہیڈ کوچ جواد کلب وکیئر ٹیکر اقبال سٹیڈیم میاں نوید نذیر اور میاں کاشف فرید کیساتھ ملاقات کے بعد گرانڈ کا جائزہ لیتے ہوئے حمیدہ افضل وومن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سے تعارفی میٹنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں