ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ووٹرز کی تعداد13کروڑ62لاکھ سے تجاویز کرگئی ۔ووٹرفہرستوں میں روزانہ اوسطا 14 ہزار 434 نئے ووٹرز شامل ہورہے ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں تقریباً 1 کروڑ 63 لاکھ 68ہزار نوجوان ووٹرز پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے اوسطا2لاکھ72ہزار800نوجوان ووٹرز کا اندراج ہورہا ہے ۔ووٹر فہرستوں میں سالانہ 32لاکھ 73ہزار6ہزار نئے ووٹرز کا اندراج ہورہا ہے پنجاب میں سب سے زیادہ روازنہ 5ہزار 940ووٹرز رجسٹرڈ ہورہے ہیں۔ سندھ میں3547،بلوچستان2257جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح 906ہے۔فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں 6 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 920 ووٹرز نے ووٹ ڈالا اور ووٹر ٹرن آئوٹ48 فیصد رہا جو 2018 میں 52 فیصد تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کہ 2018 سے 2024 کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا، 2024 انتخابات کیلئے خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ایک کروڑ مردوں کے مقابلے میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹر رجسٹرہوئیں۔ مرد اور خواتین ووٹرز ٹرن آئوٹ کا 2018 میں فرق10 فیصد تھا جوکم ہوکر9 فیصد ہوا۔رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آئوٹ زیادہ رہا، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آئوٹ 50 فیصد اورشہری علاقوں میں 43.8 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں