30

وٹر کمپنیاں فلاحی منصوبے کے تحت ہیٹ ویو واٹر کیمپس لگائیں گی

لاہور (آن لائن) بڑھتا درجہ حرارت، محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سی بچاؤ کے جامع پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔شہر بھر میں 300 سے زائد مفت واٹر پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی لاہورنے معروف واٹر کمپنیوں سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق بڑھتا درجہ حرارت، محکمہ موسمیات کی ہیٹ ویو وارننگ کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سی بچاؤ کے جامع پلان پر عمل درآمد شروع کر دیا۔شہر بھر میں 300 سے زائد مفت واٹر پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی سی لاہورنے معروف واٹر کمپنیوں سے ملاقات کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ واٹر کمپنیاں فلاحی منصوبے کے تحت ہیٹ ویو بچاؤ واٹر کیمپس لگائیں گی۔ راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہر میں زیادہ رش والی جگہوں پر پینے کے صاف پانی کے پوائنٹس لگائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی وافر فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی بھی کروائی جا رہی ہے۔تعمیراتی منصوبوں، بس سٹاپ سمیت تمام رش والی جگہوں پر مفت واٹر پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ رافعہ حیدرکا مزید کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں