وکلاء انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے لیگل ایڈوائزر میونسپل کمیٹی عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ سابق کونسلر سعید انور بھولا کے ہمراہ صدر بار ایسوسی ایشن میاں عمران دانش ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری سید عامر عباس شاہ ایڈووکیٹ کیساتھ ملاقات کی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف وفاقی وزیر قانون کی جانب سے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کو 30لاکھ روپے کا چیک دیا اس موقع پر طلا ل چوہدری کا کہنا تھا کہ وکلا برادری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے وکلا برادری نے ہر پلیٹ فارم پر ملکی ترقی و استحکام کیلئے مثبت انداز میں ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر صدر بار عمران دانش ،جنرل سیکرٹری عامر عباس شاہ نے وکلا برادری کی جانب سے 30لاکھ روپے کا چیک دینے پر وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر قانون اور سینیٹر طلال چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں