وکلاء برادری کا عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کردار اہم ہے،ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ (نامہ نگار) صدر و جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کی جانب سے بار میں آمد پر سردار خان بہادر ڈوگر کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا،تفصیلات کے مطابق صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ کی دعوت پر ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122سردار خان بہادر ڈوگر نے جڑانوالہ بار کا دورہ کیا جبکہ صدر و جنرل سیکرٹری اور سابق صدر بار میاں عمران دانش ایڈووکیٹ،امیدوار برائے صدر 2025/26 و سابق جنرل سیکرٹری عارف خان و دیگر وکلا حضرات نے سردار خان بہادر ڈوگر کا بار آمد پر پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر صدر بار چوہدری عرفان افضال جنرل سیکرٹری فضل عباس ایڈووکیٹس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بار ایسوسی ایشن کیلئے 25 لاکھ کی گرانٹ دلوانے پر ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1123 سردار خان بہادر ڈوگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وکلا برادری آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے وکلا برادری سردار خان بہادر ڈوگر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اس موقع پر سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ وکلا برادری ملک کا اہم ستون ہے اور وکلا ہر پلیٹ فارم پر ملک کی ترقی خوشحالی و استحکام کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بار ایسوسی ایشنز کی بہتری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے تقریب میں صدر بار چوہدری عرفان افضال اور جنرل سیکرٹری فضل عباس ایڈووکیٹس کی جانب سے سردار خان بہادر ڈوگر کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں