وکلاء برادری کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،ندیم ناصر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ فیصل آباد اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مثالی ورکنگ ریلیشن شپ کی پالیسی پر عمل پیرا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے دورہ پر نئی نصب ہونے والی لفٹ کا افتتاح کردیا۔صدر ڈسٹرکٹ بار سیف الرحمن بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد وہاب شاہ، نائب صدر زاہد مسعود و دیگر وکلا اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے بار میں اپ گریڈ ہونے والی لائبریری کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ وکلا برادری کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کی ریونیو کورٹس میں زیر التوا کیسز کو میرٹ پر نمٹایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ بار کے دورہ پر صدر بار اور جنرل سیکرٹری کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں