وکلاء کی بے لوث خدمت میری اولین ترجیح ہے

گوجرہ(نامہ نگار)ہم جس معزز پیشے سے وابستہ ہیں یہ اس کی ڈیمانڈ ہے کہ عوام کی بھر پور طریقے سے بلا امتیاز خدمت کی جائے۔کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ،خدمت خلق اور بھلائی کر نے سے خدا بھی راضی ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہارامیدواربرائے ممبر پنجاب بار کونسل چوہدر ی عبدالسلام ایڈووکیٹ نے سول کلب گوجرہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔تقریب کی نقابت کے فرائض سابق صدر شیخ جاوید ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔تقریب میں بار ایسوسی ایشن کے صدرطارق حسین مرزا،جنرل سیکرٹری ملک محمد اکرم،سابق صدر ورچوہدری اعجاز اخترکہوجہ ،توقیر اشرف خان ،میاں نصیر احمد،چوہدری ظفر اقبال گجر،دیگر وکلاء جاوید سرور،زاہد محمودپاشا،طاہر اقبال،ساجد تنویر ایڈووکیٹس سمیت دیگر وکلاء کی کثیر تعدادنے شر کت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں