2

وکلاء کی عمران خان سے ملاقات کی استدعا مسترد

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کردی۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے وکیل رہنما لطیف کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات کی استدعا کی تاہم اس موقع پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی درخواست کیقابل سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاٹ کو عبور کرنا ہوگا، ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں