وکلا کی ویلفیئر کے مشن کو ماضی کی طرح مستقبل میں جاری رکھونگا،رائے سیف الرحمن بھٹی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے نومنتخب صدر رائے سیف الرحمن بھٹی نے کہا ہے کہ میں اور اپنی ٹیم کی جانب سے تمام احباب کا تہہ دِل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے دوران انتخابی مہم مجھے اپنی محبتوں،سپورٹ کے ساتھ ساتھ اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروایا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی مرکزی لیڈر شپ اور تمام اکابرین خصوصاً اپنے نوجوان وکلاء کا نہایت مشکور ہوں جنہوں نے میری تاریخ ساز کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔الیکشن مہم کے دوران چیمبر چیمبر وکلاء برادری نے جس شاندار انداز میں میرا اور میرے تمام ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ہماری عزت افزائی کی میں آپ تمام کی ان محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہونگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے وکلاء برادری کے مسائل کروانے کیلئے اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے مشن کو ماضی کی طرح مستقبل میں خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔میرے دروازے چوبیس گھنٹے تمام وکلاء کیلئے کھلے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں