26

وکیل پر فائرنگ کرنیوالی خاتون کی ہلاکت’ حقائق جلد سامنے آئیں گے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کچہری میں خاتون کی وکیل پر فائرنگ،وکیل کے گن مین کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور خاتون ماری گئی جبکہ فائرنگ سے وکیل اور اسکا ساتھی شدید زخمی ،حملہ آور خاتون کی ساتھی خاتون گرفتار ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ایڈووکیٹ ملک صدیق اعوان تاندلیانوالہ احاطہ کورٹ میں موجود تھے کہ اچانک ایک عورت آئی اور ملک صدیق اعوان پر فائرنگ کردی جس پر وکیل اور اس کا ساتھ زخمی ہوگیا اس دوران ملک صدیق اعوان کے ایک گن مین نے جوابی فائر نگ کی جس پر عورت موقع پر جاں بحق ہوگئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والی خاتون ملزمہ نقاب پوش اپنے پرس میں پستول رکھ کر لائی تھی ۔جوابی فائرنگ میں حملہ آور خاتون ماری گئی۔جاں بحق ہونے والے خاتون ملزمہ کی ساتھی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شر وع کردی ہے ملزمہ سے تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں