وہاب ریاض کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق قومی کرکٹر وہاب ریاض نے نیشنل ٹی20کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل ٹی 20 کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا، انہیں ایونٹ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنا تھی۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے نجی اور چیمپئنز کپ کی مصروفیات کی وجہ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20 کپ میں نام آنے پر وہاب ریاض کو سخت تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، وہاب ریاض نے اگست 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں