ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے بیٹر ویرات کوہلی نے جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باو?نڈریز(چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔ کوہلی نے ایک ہزار بائونڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل کو چھکا مار کر عبور کیا۔کوہلی پہلے ہی ا?ئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں