بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا دورۂ جنوبی افریقا کی وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی صرف ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے ، انہوں نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے ۔ویرات کوہلی نے بورڈ سے وائٹ بال سیریز سے بریک لینے کی بات کی ہے ، وہ باکسنگ ڈے سے سنچورین میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے ۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔خیال رہے کہ دورۂ جنوبی افریقا میں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شامل ہے ۔جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 10 دسمبر سے ڈربن میں شروع ہو گی۔
29