ویرات کوہلی کا ون ڈے کیریئر ختم ہو گیا’ عرفان پٹھان کا دعویٰ

ممبئی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا ہے۔سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے دعوی کیا ہے کہ اب ویرات کوہلی صرف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر توجہ مرکوز کریں گے کیونکہ ان کا ون ڈے کیریئر ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ کوہلی اب بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حصہ لے سکتے ہیں لیکن یہ بین الاقوامی سطح پر خود کو ثابت کرنے کے پلیٹ فارم کے بجائے لطف اندوز ہونے کے لیے ہوگا۔سابق کرکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ فٹنس برقرار رکھنا اور کھیل کا باقاعدہ وقت ان کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم چیلنج ہے جو قومی سیٹ اپ میں سرگرم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2027 کوئی چیلنج نہیں ہوگا اگر کھیل کے وقت کا تسلسل برقرار رکھا جائے، بقسمتی سے ان پر دبا رہے گا، میں نے روہت شرما سے بات کی ہے اور وہ فٹنس کے بارے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں