ویرات کوہلی کا 12سالہ پرانا ریکارڈ خاتون کے ہاتھوں پاش پاش

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی خاتون بلے باز سمرتی مندھانا نے ویرات کوہلی کا 12 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ نئی دہلی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں محض 50 گیندوں پر سنچری بنا کر بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔مندھانا نے یہ کارنامہ انجام دے کر ویرات کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ ا۔کوہلی نے 2013 میں جے پور میں آسٹریلیا کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ یہ نہ صرف بھارت کی تیز ترین ون ڈے سنچری ہے بلکہ خواتین ون ڈے کرکٹ میں مجموعی طور پر دوسری تیز ترین سنچری بھی ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے 2012 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 45 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں