ویرات کوہلی کونسا بڑا ریکارڈ بنانے سے رہ گئے

دبئی (سپورٹس نیوز)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنیکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔اسٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں