21

ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوالیا

ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کے سپر فین نے سونے کا موبائل کور بنوا کر سب کو حیران کردیا۔دنیا بھر میں ویرات کوہلی کے بہت سے مداح ہیں لیکن ایک انوکھا مداح سورت کے گاں قدساد میں موجود ہے۔ انکت پٹیل نامی نوجوان میدان میں کرکٹر کی پرفارمنس سے اتنا متاثر ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو کرکٹ کا گرو مانتا ہے۔انکت نے ویرات کوہلی کی تصویر کا 15 تولے سونے کا موبائل کور بنوایا ہے جس کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے اور ساتھ ہی سونے کے کنگن بھی ہیں۔گولڈ موبائل کور پر ویرات کوہلی کی تصویر اور نام پینٹ کیا گیا ہے اور کوہلی کے اعزاز میں بنایا گیا گولڈ موبائل کور ٹاک آف دی ٹان بن گیا ہے۔انکت کے بنائے ہوئے گولڈ موبائل کور کو دیکھنے کا جوش اور تجسس ان کے شہر کے لوگوں میں زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں