ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث2اشتہاریوں سمیت3ملزمان گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کارروائیاں، ویزا فراڈ اورانسانی سمگلنگ میں ملوث2اشتہاریوں سمیت3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو سول لائنز فیصل آباد اور ڈجکوٹ سے گرفتار کیا گیا،ملزمان نے مجموعی طور پر16لاکھ80ہزار روپے سے زائد کا فراڈ کیا، ملزمان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کارروائی کرکے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کے 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان اشتہاری شفقت حسین، محمد نادر اور گوہر رحمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو مختلف کارروائیوں میں سول لائنز فیصل آباد اور ڈجکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔اشتہاری ملزم شفقت حسین اور محمد نادر نے 8 شہریوں کو عمرے کے غرض سے سعودی عرب بھجوایا۔ملزمان نے بھاری رقوم وصول کر کے شہریوں کو جعلی ہوٹل ووچرز دئیے۔ملزمان نے مجموعی طور پر 16 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کا فراڈ کیاملزمان سال 2023 سے کمپوزٹ سرکل فیصل اباد کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزم گوہر رحمان غیر قانونی طور پر ایچ اے رحمان کے نام سے ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا۔ملزم بغیر لائسنس معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کر رہا تھا۔ملزم کے قبضے سے سعودی عرب، عمان کے ویزے، ویزا ایگریمنٹ اور درخواستوں کی کاپیاں برآمد ہوئیں۔ملزم کے زیر استعمال لیپ ٹاپ، موبائل اور ڈیجیٹل شواہد کو قبضے میں لے لیا گیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں