ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز جیت لی

ٹاروبا (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202رنز سے شکست دے کر 34سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 295رنز کے تعاقب میں 92رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے نائب کپتان سلمان آغا 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد نواز 23رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6، حسین طلعت 1رن کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2اور روسٹن چیز نے 1وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کپتان شے ہوپ کی سینچری کی بدولت مقررہ 50اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294رنز اسکور کیے۔کپتان شے ہوپ نے 94گیندوں پر 120رنز ناٹ آئوٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ ایون لوئس 37، روسٹن چیز 36، کیسی کارٹی 17، شرفین ردرفورڈ 15، گداکیش موتی5اور برینڈن کنگ 5رنز کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے۔جسٹن گریوز 24گیندوں پر دھواں دار 43رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ صائم ایوب اور محمد نواز نے 1، 1کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں