ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان عہدے سے مستعفی ہوگئے

جمیکا(سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے۔کریگ بریتھ ویٹ کو 2021میں ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل استعفیٰ دیا ہے تاکہ نئی قیادت کو وقت مل سکے، کرکٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کپتان کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کرے گا۔بریتھویٹ کو 100ٹیسٹ کھیلنے سے 2میچوں کی دوری پر ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ کپتانی کی اضافی ذمہ داری کے بغیر اپنی بیٹنگ پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں