ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ سے شکست

ویلنگٹن(سپورٹس نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی، مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں