ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ کانیا ریکارڈ

نیپئر (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان شے ہوپ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا اور ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی تاریخ میں بھی کئی اعزاز اپنے نام کر لیے۔شے ہوپ نے نیپئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برق رفتار سنچری مکمل کی اور ریکارڈ قائم کیا لیکن ویسٹ انڈیز کو شکست سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے 69گیندوں پر 13 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 109 رنز بنائے جس کی بدولت 34 اوورز میں ٹیم نے 9 وکٹوں پر 247 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ نے میچ میں 3 گیندیں قبل 248 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا اور سیریز بھی جیت لی۔شے ہوپ نے میچ میں سنچری بنا کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی 11 ٹیموں سمیت تمام فل ممبرز کے خلاف ون ڈے میں سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں