ویسٹ انڈین اسپنر جو میل وریکن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

لاہور (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل وریکن کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا گیا ہے اور جومیل وریکن کو جنوری کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر پلئیر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ (جنوری) کیلئے پاکستان کے نعمان علی، ویسٹ انڈیز کے ویریکین اور بھارت کے ورن چکرورتھی کے درمیان مقابلہ تھا۔جومیل وریکن نے پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 85رنز دے کر 19وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کی بیتھ مونی آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں