ویسٹ انڈین بیٹر نے اے بی ڈویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر

ڈبلن (سپورٹس نیوز) ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں صرف 16 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔ ڈی ویلیئرز نے یہ ریکارڈ 2015 میں جوہانسبرگ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 149 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔23 سالہ میتھیو فورڈ ایک موقع پر صرف 13 گیندوں پر 42 رنز پر موجود تھے اور ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھے لیکن بیری میکارتھی کی گیند پر ریمپ شاٹ کھیلنے کی کوشش ناکام ہوئی تاہم اگلی دو گیندوں پر لانگ آف اور کور کے اوپر لگائے گئے شاندار چھکوں کی مدد سے وہ ڈیویلیئرز کے ریکارڈ کے ساتھ برابری پر آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں