1

ویسٹ مینجمنٹ اوپن گالف ٹورنامنٹ 5فروری سے امریکہ میں شروع ہو گا

نیویارک (سپورٹس نیوز) تھنڈر برڈز کے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ5 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گیٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں 33سالہ بیلجیئم کے گالفر تھامس ڈیٹری اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 8 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 96 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں