6

ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی نگرانی ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ستھرا پنجاب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر میں بیک وقت ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ شروع۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس۔ کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔ ڈپٹی کمشنرز کو آج اور ابھی سے ویسٹ منیجمنٹ پر کام شروع کرنے کا حکم۔ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہر جگہ سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائیگا۔ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت گلی محلوں کی صفائی اور سپرے بھی ہوگا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف ویسٹ مینجمنٹ سسٹم پائلٹ پراجیکٹ کی خود نگرانی کریں گی۔ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی نگرانی کا ٹاسک سونپ دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا روزانہ صبح 5بجے سڑکیں دھونے کا حکم۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈپٹی کمشنرز کو ہسپتالوں، مراکز صحت اور سکولوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہر جگہ خود نہیں جاسکتے تو ٹیکنالوجی کی مدد سے نگرانی کریں۔ گورننس کا ماڈل ڈپٹی کمشنر آفس کی مستعدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں