سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسڑیلیا کے محقیقین نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے محقیقین نے ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے، 11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 6 فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔
27