21

ویلڈن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف (اداریہ)

پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں ایک ایسی وزیراعلیٰ نصیب ہوئی جو صوبہ کے عوام کا دن رات خیال رکھنے ان کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں ان کے درجنوں فلاحی منصوبے اپنی مثال آپ ہیں’ مہنگائی پر قابو پانے’ زراعت کی ترقی کیلئے کسانوں کو ریلیف دینے’ بے آسرا اور یتیم بچیوں کی شادی’ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم اور وظائف’ طلبہ کو ذاتی سواری کی فراہمی کیلئے ای بائیکس کی فراہمی’ غریب خاندانوں کیلئے راشن کارڈ’ محنت کشوں کی فلاح کے منصوبے’ صحت کے شعبے میں وہیکلز کلینک مریضوں کے گھر کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہمی’ اپنی چھت اپنا گھر’ کاروباری افراد کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی’ پنجاب میں قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے قانون کا نفاذ’ اراضی مینجمنٹ کے شعبے میں انقلابی اقدامات سرکاری ہسپتالوں میں ادویات فری دستیاب ہیں خواتین کے حقوق کی حفاظت کیلئے مؤثر اقدامات سیلاب کے دوران بغیر کسی سے امداد کے حکومت پنجاب کے وسائل سے متاثرین سیلاب کی امداد اور ان کو حفاظتی مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اور ان کے مال مویشیوں کی حفاظت ویکسی نیشن سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ مالی امداد اور گھروں میں واپسی تک ان کا حکومتی سطح پر بھرپور ساتھ دینا جرائم کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات پنجاب کو ناجائز اسلحہ سے پاک کرنے’ پنجاب بھر کے اضلاع میں ماحول دوست بسوں کی فراہمی کی بدولت طلبہ’ بزرگ افراد کیلئے فری سفر کی سہولت عام افراد کیلئے صرف سٹاپ ٹو سٹاپ 20 روپے کرایہ سب مریم نواز شریف کے کارہائے نمایاں ہیں جن کی بدولت انکی صوبہ کے عوام میں مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے یہ سب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کریڈٹ ہیں’ علاوہ ازیں انہوں نے جس طرح آہنی اعصاب کے ساتھ مذہبی جماعت کیساتھ پیدا ہونے والے معاملے کو ہینڈل کیا اسکی توقع پاکستان بھر میں کسی سیاستدان سے نہیں کی جا سکتی تھی اور خاص طور پر کسی خاتون سے ایسے فولادی وجرأت مندانہ فیصلوں کی توقع ہرگز نہیں کی جا سکتی تھی لیکن مریم نواز نے وہ کر دکھا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا مریم نواز نے جو کیا اسے آئندہ نسلوں پر احسان تصور کیا جائے ایسے فیصلے کرتے وقت مضبوط اعصاب بھی جواب دے جاتے ہیں مریم نواز مخالفین کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھ رہی ہیں ان کے انقلابی منصوبوں نے ان کی مقبولیت میں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ دوسرے صوبوں میں بھی ان کے فلاحی کاموں کی دھوم مچ گئی ہے بلاشبہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک اچھی منتظم ہیں اور صوبہ کی بہتری کیلئے ہر اس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہو، پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد اس محکمہ کی کارکردگی سے عوام مطمئن ہیں اور دہشت کی علامت جرائم پیشہ عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جا رہا ہے جس کا بڑا مقصد عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی ہے پنجاب میں انڈرورلڈ کا جو انجام ہوا ہے اس سے جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام میں مدد مل رہی ہے پنجاب کے اضلاع میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرافورس کا قیام اہم اقدام ہے، دستک پروگرام پیدائش اموات کی فیسوں کا خاتمہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کے اقدامات ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ ایسے ہی جاری رہا تو پنجاب دوسرے صوبوں پر ترقی وخوشحالی میں سبقت لے جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رکنے والی نہیں وہ صوبہ کو تعمیر وترقی اور خوشحالی کی منزل پر پہنچا کر دم لیں گی۔ یہ ہی ان کا خواب ہے جو پورا ہو کر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں