ویلڈنFWMC،دھلائی کے بعد جامع مسجد علی ہجویری کے مینار دلکش نظر آنے لگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی نشاندہی پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملے نے ریلوے اسٹیشن چوک میں واقع سٹیٹ آف دی آرٹ جامع مسجد علی ہجویری کی صاف شفاف پانی سے دھلائی کر دی۔جس کے بعد مذکورہ مسجد دلکش نظارہ پیش کرنے لگی۔ تفصیل کے مطابق ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے ایف ڈبلیو ایم سی افسران کی توجہ مبذول کروائی تھی کہ ریلوے اسٹیشن چوک میں واقع جامع مسجد علی ہجویریکے گنبد’ مینار وغیرہ گرد آلود ہونے کی وجہ سے مسجد کی خوبصورتی مانند پڑ چکی ہے۔ جس کا فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے فوری طور پرنوٹس لیا اور اپنے عملے کے ذریعے مسجدہذا کے گنبد اور میناروں سمیت اس کے صحن میں لگے درختوں کی دھلائی کر دی ۔ جس کے باعث شہر کے وسط میں واقع سٹیٹ آف دی آرٹ مسجد کی خوبصورتی سے شہر کا حسن بھی نکھر گیا اور مذکورہ مسجد خوبصورت نظارہ پیش کرنے لگی۔ شہری حلقوں نے ایف ڈبلیو ایم سی کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مذکورہ افسران اور عملے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں