ویمنز ورلڈ کپ’پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے

کولمبو (سپورٹس نیوز) گرین شرٹس ویمن آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ آج شام کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں روایتی حریف انڈیا ویمنز کے ساتھ کھیلیں گی۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلی تھی۔ یہ میچ بنگلہ دیش ویمن نے جیت لیا تھا۔کولمبو میں کل ہفتے کی شام بارش ہوتی رہی جس کی وجہ سے پاکستان ویمن پریکٹس سیشن نہ کر سکیں۔ گرین شرٹس نے کل شام ان ڈور ٹریننگ سیشن میں پریکٹس کی۔ گرین شرٹس آج 5 اکتوبر کو دوسرا میچ بھارت کے ساتھ کھیلیں گی۔میچ پریما داسا انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا ٹاس میچ کے آغاز سے نصف گھنٹہ پہلے دوپہر دو بجے ہو جائے گا۔گرین شرٹس نے ہفتہ کی شام پریکٹس سیشن کے دوران کہا کہ وہ آج بھارت کی ٹیم کے ساتھ ٹکرانے کے لئے تیار ہیں اور آج سرپرائز کم بیک کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں