ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کیلئے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کا فیصل آباد میں جاری تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔ خواتین کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ویمنز پلیئرز کا کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 28 روز تک جاری رہا جس میں خواتین کرکٹرز کو بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کروانے سمیت پریکٹس میچز بھی منعقد کئے گئے۔ تربیتی کیمپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کے فنٹس ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں