ویمنز ٹیم کی پلیئر سدرہ امین نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے افتتاحی میچ میں سدرہ امین نے سنچری اسکور کی اور ون ڈے کیریئر میں اپنے 2000 رنز مکمل کرلیے۔انہوں نے 127 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور یہ ون ڈے کرکٹ میں ان کی پانچویں سنچری ہے۔سدرہ امین نے یہ اعزاز اس وقت حاصل کیا جب انہوں نے 16ویں اوور کی چوتھی گیند پر ماریزان کیپ کی گیند پر 22 رنز مکمل کیے۔بسمہ معروف اور جویریہ خان کے بعد سدرہ امین ون ڈے میں 2000 رنز مکمل کرنے والی تیسری پاکستانی بیٹر بن گئی ہیں۔بسمہ معروف نے 136 میچوں میں 3369 رنز بنائے ہیں، جویریہ خان نے 116 میچ کھیل کر 2885 رنز بنا رکھے ہیں، سدرہ امین 75 میچوں میں 2069 رنز بناچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں