ویمنز پریمیئر لیگ14فروری سے بھارت میں شروع ہوگی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی )کے زیر اہتمام ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل ) کا تیسرا ایڈیشن14فروری سے بھارت میں شروع ہوگا۔بی سی سی آئی کے مطابق ویمنز پریمیئر لیگ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ ویمنز پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔رائل چیلنجرز بنگلور کی ویمنز ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ ویمنز پریمیئر لیگ خواتین کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں5 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے کوشاں ہونگی جن میں دہلی کیپٹلز،گجرات جائنٹس،ممبئی انڈینز،دفاعی چیمپئن رائل چیلنجرز بنگلور اور یوپی واریرزشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں