ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کیلئے ٹرائلز کا پہلامرحلہ مکمل ہوگیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) بھارت میں منعقد ہونیوالے ویمنز کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی وویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلامرحلہ مکمل ہوگیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین پلیئرز نے حصہ لیا جس میں سے 22پلیئرز کو تربیتی کیمپ کیلئے شارٹ لسٹ کیا جائیگا۔ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 7مارچ سے 12مارچ تک بھارتی شہر پٹنا میں کھیلا جائیگا جس میں بھارت، چین’ پاکستان، جاپان، جنوبی کوریا، نیپال، ایران، انڈونیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، پولینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔تیاریوں کیلئے قومی وویمن کبڈی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلامرحلہ مکمل ہوگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں