ویمن ٹینس پلیئرز کی آمدنی ایک بارپھر سب سے زیادہ

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر آمدنی میں دیگر ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس پلیئرز کی 2025 میں آمدنی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے تحت ٹینس اسٹار کوکو گوف رواں برس سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ قرار پائیں۔ امریکی میڈیا کا بتانا ہے کوکو گوف نے سال 2025میں31ملین امریکی ڈالرز کمائے، کوکو گوف کو8 ملین ڈالرز پرائز منی اور 23 ملین ڈالرز اسپانسر شپ اور دیگر معاہدوں سے ملے۔کوکو گوف لگاتار تیسرے برس سب سے زیادہ کمانیوالے والی ویمن ایتھلیٹ قرار پائی ہیں۔سیزن میں نمبر ون رہنے والی ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے رواں سال میں 30ملین ڈالرز کمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں