ویمن ٹی ٹو ئنٹی رینکنگ پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ویمنز پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ 30میں پاکستان کی کوئی بیٹر شامل نہیں ہے۔ٹی ٹونٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت کی سمریتی مندھنا ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئیں۔سمریتی مندھنا نے اپنے کیریئر کے بہترین 771ریٹنگ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ٹی ٹونٹی بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کی سعدیہ اقبال کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔انگلینڈ کی لارین بیل دو درجے ترقی کے بعد چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر دو درجے ترقی کے بعد 10نمبر پر آ گئیں پاکستان کی نشرہ سندھو کا 8واں نمبر برقرار ہے۔ٹی ٹونٹی آل رائونڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں