ویمن کرکٹرز کے سکلز ٹریننگ کیمپ کا آغاز

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان ویمن کرکٹرز کے سکلز ٹریننگ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سکلز ٹریننگ کیمپ میں 32 ویمن کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ، تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔سکلز ٹریننگ کیمپ ویمنز ٹی20ٹورنامنٹ، زمبابوے کے ساتھ ہوم سیریز، آئر لینڈ میں سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض سکلز ٹریننگ کیمپ کی نگرانی کر رہے ہیں، کیمپ میں کوچز کا فٹنس پر بھی فوکس ہے، کیمپ کے دوران سیناریو میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں