ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بڑھانے کیلئے فٹنس کیمپ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا آغاز۔ کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے24 خواتین کھلاڑیوں کو سکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں بلایا ہے۔27 روزہ کیمپ کا انعقاد حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر اور اوول گرائونڈ کراچی میں ہو گا۔خواتین کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ کیلئے تربیتی کیمپ28 جولائی سے شروع ہوگا اور 2 اگست تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ ٹیم کی 15 کھلاڑی حصہ لیں گی۔پری ٹور کیمپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ویمنز کرکٹ ٹیم3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں