ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پی سی بی نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،انہیں 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔محمد وسیم کو کوچنگ سے ہٹانے کی وجوہات بھی سامنے آ گئی ہیں،ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی،بورڈ کی مکمل سپورٹ حاصل ہونے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں