ویمن یونیورسٹی’ فن پاروں کی نمائش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اورآرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے ”روشنی تو ہم بھی ہیں ” نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کی Aluminiطالبات کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے۔نمائش میں مختلف سماجی موضوعات پر مبنی فن پارے پیش کئے گئے جن کا مقصد کی طالبات کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور آرٹ کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔کیوریٹر گروپ شو ”روشنی تو ہم بھی ہیں ” کی اسسٹنٹ پروفیسر آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ زین منظور تھیں۔نمائش کا افتتاح کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انوراور وائس چانسلر جی سی وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے کیا۔جی سی وویمن یونیورسٹی کی اساتذہ،طالبات اور دیگر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمائش کا مقصد فنی صلاحیتوں کو اجاگر اور آرٹ کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔کمشنر نے کہا کہ ایسی نمائشیں مستقل بنیادوں پر جاری رہنی چاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں