ویندر راجڈیجانے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) بھارتی آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی آل رانڈر جڈیجا نے فاتحانہ رنز اسکور کرتے ہوئے بھارت کو تیسری چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوایا۔اس جیت کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ جڈیجا ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے، لیکن انہوں نے فوری طور پر ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں کو روکنے کے لیے، جڈیجا نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔جس میں جڈیجا نے واضح طور پر لکھا کہ ‘مہربانی کرکے کوئی غیر ضروری افواہیں نہیں، شکریہ’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں