27

وین اورپجاروڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے 11 افراد زخمی

جڑانوالہ، مکوآنہ (نامہ نگار)ٹائر پھٹنے سے وین ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرانے پر خواتین سمیت 7 مسافر زخمی ہو گئے،حادثہ جڑانوالہ روڈ پر بجلی گھر کے قریب پیش آیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر بجلی گھر سٹاپ کے قریب ٹائر پھٹنے سے وین ڈیوائیڈر لائن سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں وین میں سوار خواتین سمیت 7 افراد ایوب، طلال، ناصر،ستار،امجد،خدیجہ،رانیہ زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور 3 زخمیوں کو خدیجہ، ستار،امجد کو سول ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا ہے جہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں مکوآنہ بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار پیجارو گاڑی سامنے سے آتی ہوئی گاڑی کی تیز روشنی پڑنے کی وجہ سے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں پجاروگاڑی میں سوارچارافرادپچاس سالہ لطیف،17سالہ حمیرالطیف،23سالہ کاشف لطیف،13سالہ رحمان لطیف زخمی ہوگئیریسکیو ایمبولینس ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر چار افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا۔ جو کہ لاہور شہر کے رہائشی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں