56

وین اور ٹرک میں تصادم ‘ ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

لیہ(نامہ نگار)لیہ میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے8افراد جاں بحق اور6شدید زخمی ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں