17

ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کیلئے انٹرن شپ کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدام60کروڑ روپے کی لاگت سے19ہزار ویٹرنری گریجوا یٹس اور پیراویٹس کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔پروگرام کا مقصد نوجوان ویٹرنری گریجوایٹس کو عملی تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پہلے مرحلہ2025-26میں 485جبکہ دوسرے فیز27-2026میں 515ویٹرنری گریجوایٹس و پیراویٹس انٹرن شپ سے مستفید ہوں گے۔انٹرن شپ کا دورانیہ20 ماہ پر مشتمل ہوگا۔فیصل آباد میں 15 ویٹرنری گریجوایٹس اور پیراویٹس انٹرن شپ پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ویٹرنری گریجوایٹس میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کئے۔تقریب میں ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک سمیت دیگر افسران و سٹاف شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام سے لائیوسٹاک کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت تیار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نوجوانوں کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ویٹرنری شعبے میں تربیت یافتہ نوجوان لائیوسٹاک سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے دودھ،گوشت اور پولٹری سیکٹر کے معیار میں بھی بہتری آئے گی اورحکومت پنجاب کا یہ اقدام دیہی معیشت کی مضبوطی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں