ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ڈائریکٹر لائیو سٹاک کاویٹرنری ہسپتالوں کا دورہ،ریکارڈ ،عملے کی حاضری،صفائی کا نظام چیک کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے مختلف ویٹرنری ہسپتال 66دھاندرہ، 74ٹھیکریوالہ، 275پینسرہ کا دورہ کیا اورآئوٹ ڈو رریکارڈ،ویکسینیشن ریکارڈ،عملے کی حاضری، صفائی کا نظام، کسان لائیو سٹاک بیٹھک ریکارڈ، ہائی سکول فوکس پروگرام ریکارڈ، ادویات کی تاریخ تنسیخ کوچیک کیا۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سکیم کے حوالے سے مویشی پال حضرات کی آگاہی اور رہنمائی کے لئے ان ہسپتالوں میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسکس پر آئے ہوئے مویشی پال حضرات سے سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا جس پر مویشی پال حضرات نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم،موجودہ ویکسینیشن کی بروقت تکمیل، کولڈ چین مینٹیننس، SPMS 9211پر ڈیٹا کی ریئل ٹائم اپلوڈنگ اور دیگر محکمانہ امور پر پوری لگن اور محنت کے ساتھ بہتر سروس فراہم کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔
5