ساہیوال (بیوروچیف) ساہیوال کی انتظامیہ بھی کسی بڑے سانحہ کی منتظر ہے شہر بھر میں سول ڈیفنس اور ماحولیات کی ملی بھگت سے کھلے عام ویگنوں میں گیس کی ری فلنگ کا کاروبار عروج پر محکمے کے افسروں نے آنکھوں پر مصلحتا پٹی باندھ رکھی ہے انتظامیہ بھلوال کی طرح ساہیوال میں بھی سانحہ کی منتظر ۔شہریوں نے کمشنر ساہیوال سے غیر قانونی ویگنوں میں گیس بھرنے کے دھندہ کرنے والوں اور اس میں ملوث متعلقہ محکموں کے افسروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ۔گیس ری فلنگ سے گز شتہ روزبھلوال مسافر گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے 8 مسافر جان کی بازی ہار گے ساہیوال ضلعی انتظامیہ بھی کسی سانحہ کی منتظر جگہ جگہ اندرون شہر بیرون لاری اڈہ ،عارف والا پل،اندرون شہر،،ریلوے روڈاور ارد گرد کے علاوہ ہڑپہ اسٹیشن ہڑپہ بائی پاس نائی والا چوک میں مسافر ویگنیوں میں ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ جاری پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص غیر معیاری سلنڈروں میں گیس کی ریفلنگ کرکے مسافروں اور سکول وکالج کے بچوں بچیوں کی جانوں کے ضیا ہونے کا خدشہ عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ساہیوال،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا۔
35