76

ویگن مسافروں سے لوٹ مار

جڑانوالہ(نامہ نگار)مسافروں کے روپ میں ڈاکوئوں نے ویگن میں سوار افراد سے لاکھوں روپے لوٹ لئے،تفصیلات کے مطابق سمندری کا رہائشی رفیق جی ٹی ایس اڈا سے ویگن میں مسافروں کو لیکر فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا کہ جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 109 گ ب کے قریب مسافروں کے روپ میں بیٹھے ڈاکوئوں نے ویگن روک کر سواریوں اور ڈرائیور سے لاکھوں روپے لوٹ لئے جبکہ مزاحمت پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی متاثرہ افراد نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں